Please Wait
کا
6189
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2014/02/27
سائٹ کے کوڈ ur21504 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 37918
لیبل شوہر|نا محرم|خلوت|گھر|کمرہ|رشتہ دار
سوال کا خلاصہ
بعض اوقات میرے شوہر کی عدم موجودگی میں کوئی نا محرم مہمان ﴿ مثال کے طور پر میرے شوہر کا بھائی﴾ گاؤں سے میرے گھر میں آتا ہے۔ چونکہ نا محرم عورت اور مرد کا خلوت میں ھونا جائز نہیں ہے، اس لئے کیا مجھے اس مہمان کے لئے گھر کا دروازہ نہیں کھولنا چاہئے؟
سوال
ہم اپنے وطن سے دور ایک شہر میں زندگی گزارتے ہیں۔ اور ہمارے رشتہ دار ایک دوسرے گاؤں میں زندگی بسر کرتے ہیں۔ جب میرا شوہر اپنے دفتر میں ھوتا ہے، بعض اوقات گاؤں سے کوئی نامحرم مہمان، مثال کے طور پر میرے شوہر کا بھائی ہماری ملاقات کے لئے آتا ہے۔ کیا اس کے باوجود کہ ایک گھر میں نا محرم عورت اور مرد کا ایک ساتھ رہنا حرام ہے، اس لئے اپنے شوہر کے آنے تک مجھے اپنے گھر کا دروازہ اس مہمان کے لئے نہیں کھولنا چاہئے؟ البتہ وہ ایک متدین شخص ہے اور مفسدہ و گناہ کا احتمال بھی نہیں ہے۔