اعلی درجے کی تلاش
کا
9307
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2008/04/21
 
سائٹ کے کوڈ fa1251 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 2341
سوال کا خلاصہ
آپ کیوں اهل بیت کو چند مخصوص افراد تک محدود کرتے هیں ؟
سوال
آپ کیوں اهل بیت کو چند مخصوص افراد تک محدود کرتے هیں ؟
ایک مختصر

" اهل بیت " کا صرف چوده معصوم (ع) تک مخصوص هو نا کوئی انسانی کام نهیں هے ـ یه وه حصر واختصاص هے جو آیه تطهیر میں کلام الهی اور نبی اکرم (ص) کی روایتوں سے حاصل هو تا هے ـ اس دعوی کو ثابت کر نے کے لئے متعدد  استدلالی اور دلالتی اور روایت ی دلائل سے استناد کیا جاسکتا هے ـ

دلالتی (متنی) دلائل:

الف) قرآن مجید ، خدا کا کلام هے ، جسے اس نے عربی زبان میں اپنے پیغمبر پر نازل کیا هے ـ خدا کا کلام اس کے فعل کے مانند ، هر قسم کے عیب و نقص سے پاک هے اور اس میں قاعده کے خلاف کسی قسم کی ادبی غلطی کا هو نا ممکن نهیں هے ـ

اب اگر مانا جائے  که آیه تطهیر اور اس آیت میں اهل بیت ، پیغمبر اکرم (ص) سے منسوب تمام افراد پر مشتمل هوں تو یه عربی زبان کے قواعد کے خلاف ایک امر هو گا جو الهی کلام کے صحیح اور فصیح هو نے کو نقصان پهنچائے گا ، کیونکه پیغمبر(ص) کے گھر میں مردوں کی نسبت عورتوں کی تعداد بهت زیاده تھی ـ اس قسم کے مفروضه  کے پیش نظر آیه تطهیر میں ایک ایسی جمعیت کے بارے میں مذکر ضمائر کا استعمال جن میں اکثریت عورتوں کی هو ، عربی محاوراتی قواعد کے خلاف هوگاـ

ب) ایک لفظ کے معنی کو معین کر نے کے لئےاس کے صدادر ھونے  کے ضروری قرائن کو مد نظر رکھنا چاهئے تاکه لفظ مکمل و  صحیح معنی معلوم هو جائیں  ـ آیه تطهیر میں لفظ "اهل" هماری بحث کا موضوع هے ـ یه لفظ داآئم الاضافه معنوی هے یعنی پناه گاه اور مضاف الیه کے بغیر مکمل نهیں هوتاهےـ اس آیت میں بهی " البیت" پر اضافه هوا هےـ اور هم جانتے هیں که فاطمه (ع) کے گھر کے سوا کوئی اور گهر اس مقال میں شامل نهیں هےـ اگر بیت سے مراد کوئی رهائشی گهر هوتا تا که پیغمبر (ص) کی دوسری بیویاں بهی اس زمره میں شامل هوتیں، تو ام سلمه، جن  کے گهر میں یه آیت نازل هوئی هے، اس آیت کی اولین فرد اور مصداق هونی چاهیے تهیں ـ لیکن حقیقت اس کے برعکس هے، کیونکه پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم نے ام سلمه کی تائید فرماتے هوئے انھیں  اهل بیت کے زمره میںشامل نهیں کیا هےـ

روایت ی دلائل:

الف) پیغمبر اکرم (ص) سے صادر هوئی روایات کی ایک قسم کا مقصد اور مراد آیه تطهیر میں اهل بیت کا حصر  اور معنی بیان کرنا تھے ـ اس لئے پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم فرماتے هیں که یه آیت پنجتن کے حق میں نازل هوئی هے، یعنی، میں ،علی (ع)، فاطمه(ع)، حسن (ع)اور حسین (ع)ـ

ب) دوسری قسم کی روایات، اس سلسله میں پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم کی روش بیان کرتی هیں، کیونکه عملی تعلیم لفظی اور قولی تعلیم سے پائدارتر هوتی هےـ لهذا راوی کهتا هے که پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم چھـ مهینے تک، اوقات نماز کے دوران حضرت فاطمه (ع) کے گهر کے دروازه پر تشریف لاکر فرماتے تھے:" الصلاه اهل البیت" اور پھر آیه تطهیر کی تلاوت فرماتے تھےـ

ج) تیسری قسم کی روایتیں، ایسی داستانیں هیں، جو اس حصر کی تشهیر کرتی هیں اور لوگوں کے درمیان اهل بیت کی پھچان کراتی هیںـ اس قسم کی روایتوں کی تفصیل تفسیر کی کتابوں میں آئی هےـ

تفصیلی جوابات

" اهل بیت " کے پنجتن آل عبا سے مخصوص اور منحصر هونے کو ثابت کرنے کے لئے متعدد دلالتی [1] اور روائی دلائل سے استناد کیاجاسکتا هے جنھیں عام سنی اور شیعه قبول کرتے هیںـ اس لئے هم هر ایک دلیل  کو جداگانه طورپر بیان کریں گےـ

دلالتی ( متنی) دلائل:

الف) قرآن مجید، خدا کا کلام هے اور اس میں معجزانه پهلو بهت پائے جاتے هیںـ لیکن دوسرے معجزات کی نسبت جس معجزه تک آسانی کے ساتھـ هماری پهنچ هے، وه اس کے  فصاحت وبلاغت کا موضوع هے ،[2] یعنی اس مصحف شریف میں اسلوب، الفاظ کے انتخاب یا الفاظ کے استعمال کے لحاظ سے کسی قسم کی ادبی غلطی نهیں پائی جاتی هےـ هم جانتے هیں که عربی زبان مین دوسری زبانوں کے برعکس مونث مخاطبین کے لئے خاص ضمائر اور الفاظ استعمال هوتے هیںـ اور ایک ضمیر کو پلٹانے کے سلسله میں مختلف اور گوناگون جهات کو مد نظر رکھاجاتاهے[3] ـ مثال کے طورپر جس جماعت مین قابل توجه حد تک مذکر کی نسبت مونث کی تعداد زیاده هو وهاں پر مونث ضمیر کا استعمال کیا جاتا هےـ

اب اگر اس کے برعکس هو، یعنی مونث کی اکثریت والی جماعت سے خطاب کرتے هوئے مذکر ضمیر کا استعمال  کیا جانے، تو یه عربی زبان کے قواعد کے خلاف اورغلط هےـ جو اس چیر کا مرتکب هوجائے، یعنی مونث ضمیر کی جگه پر مذکر اور مذکر کی جگه پر مونث ضمیر کا استعمال کرے تو اس کا مذاق اڑایا جاتاهے، قرآن مجید میں تو یھ بالکل ممکن نهیں یه تو کلام الهی ھے اور پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم پر نازل لافانی معجزه[4] هےـ

آیه تطهیر کے متن میں آیا هےـ عنکم... یطهرکم... که یه مذکر ضمائر هیںـ یه اس حالت میں هے که خداوند متعال بخوبی جانتا هے که پیغمبر اکرم (ص) کے گھر میں مردوں کی نسبت عورتوں[5] کی تعداد قابل ملاحظه حد تک زیاده هےـ اس فرض کی بنا پر اگر هم مذکوره آیت کو پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم کے تمام خاندان اور عام اهل بیت سے مربوط جانیں، تو همیں کهنا چاهئے که هم نے قرانی آیات کے اندر خداوند علیم و حکیم کے ارشادات میں ایک واضح ادبی غلطی کو پایا هے که دو ضمائر مونث کی جگه پر دو ضمائر مذکر کا استعمال هے- یه ایک فا ش اور ناقابل انکار غلطی هے-

واضح هے که یه امر ، ایک مسلمان کے قرآن مجید کے معجزه هو نےاور علم و حکمت الهی کے بارے میں کلی اعتقادات کے خلاف اور نا قابل قبول هے ـ پس ضمیر کا مرجع اس طرح هو نا چاهئے که مذکوره دو ضمائر کوپلٹانے میں کوئی مشکل پیش نه آئے ـ اور یه ممکن نهیں هے مگر یه که آیه تطهیر کے ضمائر کو فاطمه زهرا (ع) کے گھر میں موجود اهل بیت سے مربوط مان لیں ، یعنی محمد (ص)، علی (ع) ، فاطمه (ع)، حسن (ع) اور حسین(ع) ـ

ب) لفظ "اهل" [6] عربی زبان میں فارسی زبان کے لفظ اهالی کے مانند ، دائم الاضافه معنوی هے، یعنی اس کا ایک سهارا اور مضاف الیه هو نا چاهئے تاکه اس کے لغوی معنی واضح هو جائیں ، جیسے اهل الکتاب [7]، اهل الایمان ، اهل النفاق و ... پس لفظ "اهل" کے معنی کے بوجھـ کا ایک حصه اس کا مضاف الیه بر داشت کر تا هے ـ آیه تطهیر میں بھی اگر هم "اهل " کا مراد سمجھنا چاهیں تو پهلے همارے لئے " البیت" کے معنی واضح هو نا چاهئیں ـ

بیت یعنی گھر، سرائے ، کاشانه و... که سب لفظ ماوی یعنی جگه کے معنی میں هے ـ اب ماوی اور جگه کے مختلف استعمال کیا هیں ؟ ! اس کو کلام کے ضروری قرائن ، خواه خارجی قرائن هوں یا داخلی ، بیان کرتے هیں ـ

زیر بحث موضوع، یعنی اهل بیت کے بارے میں بھی یه مطلب لازم آتا هے ، یعنی اگر خصوصیت ، عمو میت اور یا "البیت" کے بارے میں الهی مراد بیان کر نے کے لئے کوئی قرینه پیدا نه هو جائے تو کلام میں ادبی نقص سے چشم پوشی کر کے اهل ابیت کے معنی کو پیغمبر اکرم (ص) کے گھر میں موجود اور آنحضرت (ص) سے منسوب تمام افراد پر مشتمل جانا جاسکتا هے ـ اور اس صورت میں بیت سے مراد ، زندگی بسر کر نے کے گھر یا رهائشی مکان هوں گے ـ

لیکن بعض خارجی قرائن جیسے آیات کے نزول کے حالات پر تھوڑی گھرائی کے ساتھه  دقت اور غور کر نے سے مذ کوره مطلب کا باطل هو نا واضح هو جاتا هے،  کیوکه ام سلمه کے گھر میں آیت کے نازل هو نے کے باوجود ، پیغمبر (ص) کے ارشاد  کے مطابق وه اهل بیت کے عنوان کے تحت شامل هوئی هیں ـ جب که اگر بیت سے مراد وهی رهائشی گھر هو تا تو ام سلمه کو سب سے پهلے اس آیت کا مخاطب هو نا چاهئے تھا، کیونکه یه آیت ان کے هی گھر میں نازل هوئی هے اور انھیں دوسروں کی بھ نسبت اس عنوان کو حاصل کر نے میں اولیت تھی

لیکن اس سے پهلے ثابت هوا که یه دعوی خلاف حقیقت اور بے بنیاد هے ـ مناسب هے که یهاں پر هم اس سلسله میں واحد نیشاپوری کی نقل کی گئی ایک روایت کی طرف اشاره

کر یں :

" ام سلمه (رض) کهتی هیں که پیغمبر اکرم (ص) میرے گھر میں تشریف فر ما تھے اور ان کے سامنے ایک غذا تھی ، اسی اثنا میں فاطمه(ع) داخل هوئیں اور پیغمبر (ص) نے فر مایا که( اے فاطمه (ع) !) اپنے شوهر اور فرزندوں کو میرے پاس بلانا ـ پس علی(ع)، حسن (ع) و حسین (ع) آگئے اور بیٹھـ گئے ـ اور اس غذا کو کھانے میں مشغول هو گئے ، پیغمبر اکرم (ص) نے آرام فر مایا ، اس وقت پیغمبر اکرم (ص) کے پاس ایک خیبری عبا تھی اور میں (ام سلمه) بھی ساتھـ والے کمرے میں نماز پڑھنے میں مشغول تھی ـ اس کے بعد خدا وند متعال نے آیه تطهیر کو نازل فر مایا ـ بعد میں پیغمبر (ص) نے عبا کو پھیلا کر ان کو (علی(ع) ، فاطمه(ع) ، حسن(ع) وحسین(ع) )بھی عبا کے نیچے بلایا ـ اس کے بعد اپنے دست مبارک کو آسمان کی طرف بلند کر کے فر مایا : پروردگارا ! یه میرے اهل بیت اور مجھـ سے مخصوص هیں ، ان سے هر قسم کی آلودگی کو دور کر نا اور انهیں پاک و پاکیزه بنانا ـ میں (ام سلمه ) نے اس وقت ان کے کمرے میں جھانک کر پو چھا: یا رسول الله ! کیا میں بھی آپ لوگوں کے ساتھـ هوں ؟ آپ (ص) نے فر مایا: تم خیر پر هو ، خیر پر هو ـ [8]

اس طرح ، پیغمبر اکرم (ص) نے ام سلمه(رض) کی تائید کے ضمن میں انھیں اهل بیت[9] کے زمرے میں شامل نهیں فرمایا ـ

مذکوره مضمون کی متعدد روایتیں ، اهل سنت کی حدیثوں کی کتا بو، میں موجود هیں ـ یه وهی معروف روایت هے جو شیعوں کے نزدیک حدیث کساء [10] کے نام سے مشهور هے اور حدیث اور دعا کی اکثر کتابوں میں پائی جاتی هے ـ

روایی دلائل: آیه تطهیر میں لفظ اهل البیت سے خدا کا مقصد بیان کر نے والی روایتوں کی تعداد کم نهیں هے ، لیکن هم ان روایتوں میں تفصیلات اور مختلف پھلو بیان هو نے کے پیش نظر انھیں تین حصوں میں تقسیم کر تے هیں ان میں سے هر ایک سے مربوط ایک نمونه پیش کریں گے ـ قابل ذکر بات هے که مندرجه ذیل روایتوں کے منابع کے سلسله میں صرف اهل سنت کی کتابوں سے استفاده کیاگیا هے ، اگر چه ان کی جیسی شیعوں کی کتب حدیث مین بھی بھت زیاده ھیں ـ

الف) روایتوں کی پهلی قسم پیغمبر اکرم (ص)  کے ان ارشادات اوراقوال پر مشتمل هے جس میں  آیه شریفه تطهیر میں لفظ اهل البیت کا استدلال ھوا  هے ـ

محمد بن المثنی ، سند کو سعید خدری تک پهنچا کر کهتا هے که رسول خدا(ص) نے فر مایا :" یه آیت انما یرید الله لیذهب عنکم الرجس اهل البیت و یطهرکم تطهیرا" پنجتن کے حق میں نازل هوئی هے، یعنی میں ، علی(ع) ، حسن(ع) ، حسین (ع) اور فاطمه(ع) "[11]

ب) روایتوں کی دوسری قسم ، وه روایتیں هیں جو ایک قول کے بیان کر نے کے بعد لفظ "اهل البیت" کے مراد و مقصد پر روشنی ڈالتی هیں اور پیغمبر اکرم (ص) کی کے انداز سیرت کے بارے میں ایک فعل کو بیان کر نے کے بعد اس مطلب کی وضاحت کرتی هیں ـ

ابن وکیع ، روایت کی سند کو انس تک لے جانے کے بعد کهتا هے که انس کهتا تھا:

" پیغمبر اکرم(ص) آیه تطهیر کے نازل هو نے کے بعد پورے چھـ ماه کی مدت کے دوران، جب نماز کے لئے باهر نکلتے تھے ، تو فاطمه (ع) کے گھر کے سامنے فر ماتے تھے: الصلاه اهل البیت ، انما یرید الله ...[12]

روایتوں کی تیسری قسم ان روایتوں پر مشتمل هے، جو تاریخی پهلو رکھتی هیں اور آیه تطهیر اور اس کے مخاطبین کے بارے میں اس ملک کے باشندوں کے افعال اور فکر و غور کو بیان کرتی هیںـ ان روایتوں کے پیش نظر کهنا چاهئے که، آیه تطهیر کے بس پنجتن آل عبا سے مختص هو نے کا مطلب مسلمانوں کے درمیان اس قدر شهرت پیدا کر چکا تھا که اگر ان میں سے ایک کو دیکھتے تو کهتے تھے میں نے اهل بیت میں سے فلاں شخص کو دیکھا اور یا سب کی طرف اشاره کر کے کهتے تھے فلاں شخص اهل بیت میں سے هےـ مثال کے طور پر اس سلسله میں ابن مجلز کی داستان کی طرف اشاره کیا جاسکتا هے که اس کی تفصیل اهل سنت کی تفسیر کی کتابوں [13] میں آئی هےـ

منابع و ماخذ:

١ ـ القرآن و اعجازه العلمی، محمد اسماعیل ابراھیم ـ

٢ ـ معجزه القرآن ، شیخ محمد متولی الشعراوی ـ

٣ـ تاریخ الامم والملوک ، ابن جریر طبری ـ

٤ـ معجم فروق اللغویه ، ابو هلال العسکری ـ

٥ـ اسباب نزول الآیات ، ابی الحسن علی ابن احمد واحدی النیسابوری ـ

٦ـ معانی القرآن ، ابی جعفر النحاس ـ

٧ ـ جامع البیان فی تفسیر آیات القرآن ، (جامع البیان عن تاویل آیات القرآن) ابی جعفر محمد ابن جریر طبری ـ

٨ ـ مفاتیح الجناح ، شیخ عباس قمی ـ

٩ـ جامع الدروس العربیه ، شیخ مصطفی الغلا یینی ـ



[1] دلالتی دلائل ، وهی لفظ کی خود گواهی هے که متون کے معنی کو سمجھنے کے لئے استعمال هوتے هیں اور کبهی کلام اور خاص حالت کے قرائن کا لازمه هوتے هیں اور منظور ومراد کو واضح طور پر بیان کرتے هوئے عدم احتمال خلاف کو ثابت کر کے نص کو صراحت کے درجه پر پهنچاتے هیںـ

[2] القرآن واعجاذه العلمی، محمد اسماعیل ابراهیم، ص٢١ – ٢٢.

[3]  جامع الدروس العربیه، شیخ مصطفی الغلائینی ج٢، ص٩.

[4] معجزه القرآن، شیخ محمد متولی الشعراوی، ص٩.

[5]  تاریخ الامم والملوک، ابن جریر طبری، ج٢، ص٤١٠.

[6] کیونکه لفظ اهل خاص گروه یا شخص یا جگه کے ساتھـ رابطه نسبی کو بیان کر نے کے لئے استعمال هوتا هے ـ معجم فروق اللغویه ، ابو هلال العسکری ، ص٨٥-

[7] " وقالت طائفه من اهل الکتاب " آل عمران ، ٧٢-

[8] اسباب نزول الآیات ، ابی الحسن علی ابن احمد واحدی النیسا بوری ، ص٢٤٠ـ

[9] معانی القرآن ، ابی جعفر النحاس ، ج٥، ص٣٤٩ـ

[10] مفاتیح الجناح ، شیخ عباس قمی ، ص١٠١٧ـ

[11] جا مع البیان فی تفسیر آیات القرآن ، (جامع البیان عن تاویل القرآن) ابی جعفر محمد ابن

ریری طبری ،ج٢٢،ص١٢ـ ١٩-

[12] جامع البیان فی تفسیر آیات القرآن ، (جامع البیان عن تاویل القرآن) ابی جعفر محمد ابن جریری طبری ، ج٢٢، ص١٢ـ١٩ـ

[13] جامع البیان فی تفسیر آیات القرآن ، (جامع البیان عن تاویل القرآن) ابی جعفر محمد ابن جریری طبری، ج ٢٥، ص٧٠-

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا