مدد (2)

چونکہ انسان کے سوالات لامحدود ہيں اور جواب دينے والےافراد اور موسسات کى طاقت محدود ہے، اس لئے، انٹرنيٹ سے استفادہ کرنے والے ((USER حضرات سے گزارش ہے کہ مہربانى کرکے سوال کرتے وقت ہمارى مندرجہ ذيل راہنما اصولوں کى رعايت کرکے ہمارى مدد فرمايئں، تاکہ موجودہ فرصتوں سے اولويت والے سوالات کے بارے ميں پورا پورا استفادہ کيا جاسکے­ جو سوالات ان رہنما اصولوں کے مطابق نہ ہوں، ممکن ہے کہ ابتدائى مرحلہ ميں ان کو جواب دئے جانے کے سلسلہ سے خارج کيا جائے البتہ اس کى وجہ محترم يوزر (USER) کو اعلان کى جائے گى:

راہنما اصول:

1­سوال اس قدر کلى نہيں ہونا چاہئے کہ اس کے جواب کے لئے چند صفحات کى ضرورت ہو، مثال کے طور پر: "انسان کے بارے ميں اسلام کا نظريہ کيا ہے؟" يہ ايک کلى سوال ہے کہ اس کا جواب دينے کے لئے ايک کتاب تاليف کرنے کى ضرورت ہے­ يا کسى کتاب پر تنقيد کرنےکى درخواست کى جائے، اس صورت ميں ممکن ہے يہ تنقيد اصل کتاب سے ضخيم تر کتاب پر مشتمل ہو­

2­ آپ کا سوال ذاتى نہيں ہونا چاہئے، کہ اس کے جواب سے دوسرے لوگ استفادہ نہ کرسکيں­ مثال کے طور پر، کسى سپنے کى تعبير يا دو افراد کے درميان خاندانى مشکلات کے بارے ميں سوال کرنا، ذاتى سوال شمار کيا جاسکتا ہے­

3­ سوال، دين کى تحقيق کے دائرہ ميں ہونا چاہئے­ اس بناء پر : "شہر کرمان کا قديمى نام کيا تھا؟ اور" نور کى حقيقت موج ہے يا ذرہ"؟ جيسے سوالات اس سائٹ کى ذمہ دارى سے خارج ہيں­

4­ اگر آپ کے سوال ميں کسى کتاب، مقالہ، ويب سائٹ، تقرير وغيرہ سے کوئى مطلب نقل کيا گيا ہو تو اس کے منبع کے مشخصات دقت کے ساتھ درج کريں تاکہ سائٹ کےمسئولين کے لئے اس منبع تک رسائى آسان ہو­

5­ مہربانى کرکے اس کا خيال رکھيں کہ ايک درخوست ميں ايک سے زائد سوالات نہ ہوں­

6­ اگر کسى سوال کا دقيق جواب دينے کے لئے، زيادہ وقت کى ضرورت ہوتو ہمارى يہ کوشش رہے گي کہ پہلے آپ کے نام ايک اجمالى جواب ارسال کريں اور سوال کے بارے ميں تحقيق مکمل ہونے کے بعد تفصيلى جواب بھيجديا جائے گا­

7­ مہربانى کرکے سوال کو ابہام کے بغير ايک فصيح عبارت ميں قلم بند کريں تاکہ آپ کے مراد کو آسانى کے ساتھ سمجھا جاسکے­

8­ چونکہ اس سائٹ کے سوالات کے گنجينہ ميں جوابات کا ايک بڑا مجموعہ موجود ہے، اس لئے سوال بھيجنے سے پہلے اس حصہ ميں اپنا جواب ڈھونڈ نے کى کوشش کريں اور اگر آپ  اس ميں اپنے سوال کا مکمل جواب پيدا نہ کرسکے، تو اپنا سوال بھيجديجئے­

9­ مناسب ہے کہ سوال لکھتے وقت مودبانہ و محترمانہ ادبيات سے استفادہ کريں­

10­ يہ سائٹ ان سوالات کا جواب دينے سے قاصر ہے کہ سوال کرنے والے کو ذاتى طور پر ان سوالات کا خود جواب دينا ہو اس بنا پر تھيسز اور تحقيقى مقالوں وغيرہ سے متعلق سوالات کا جواب دينا اس سائٹ کے دائرہ اختيار ميں نہيں ہے­

11­ اگر چہ ہمارى يہى کوشش ہے کہ دينى تحقيق سے متعلق تمام سوالات کا جواب دے ديں، ليکن معاشرہ ميں موجود حساسيتوں کے پيش نظر، اگر کسى سوال کا جواب دينے ميں جواب نہ دينے سے زيادہ نقصان ہوتو اس کا جواب نہيں ديا جائے گا، يا تاخير سے جواب ديا جائے گا­

12­ چونکہ ہماري سائٹ سے استفادہ کرنے والے حضرات علمى لحاظ سے مختلف سطحوں پر ہيں اور دينى مباحث سے ان کى آشنا ئى کا معيار متفاوت ہے، اس لئے ہمارى يہ کوشش ہوتى ہے کہ جواب صرف سوال کرنے والے کى ہى ضرورت کو پورا نہ کرے، بلکہ ايسا جواب ديا جائے کہ حتى الا مکان دوسرے افراد بھى اس سےمستفيد ہوسکيں­

13­ اگر سوال کرنے والے کے سوال کا جواب کسى دوسرى ويب سائٹ پر موجود ہو، تو ممکن ہے ہم اس جواب کو حوالہ کے ساتھ سوال کنندہ کے لئے معرفى کريں­

14­ محترم يوزر (USER)! ہمارى کوشش ہوتى ہے کہ آپ کے سوال کا علمى، صحيح اور دقيق جواب ديں، ليکن اگر آپ ہمارے جواب سے مطمئن نہ ہوئے يا آپ کا سوال ہمارے اس راہنما اصول کے مطابق نہ ہونے کى وجہ سےہمارى طرف سے جواب حاصل نہ کرسکے، تو مہربانى کرکے اپنے سوال کا جواب حاصل کرنے کے لئے دوسرے مناسب طريقوں سے استفادہ کريں­

تمام محترم يوزر (USER) حضرات

سے شکريہ کے ساتھ والسلام

   اسلام کویسٹ سایٹ کے جدید نسخہ میں جو سب سے اہم امکانات اضافہ کئے گئے ہیں وہ اس کی جستجو کا حصہ ہے-اس حصہ میں متعدد امکانات ہیں ، جو آپ کو اس سایٹٹ میں موجود ہر چیز کو پانے میں مدد کر سکتے ہیں- ہم ذیل میں ان امکانات اور جستجو کے طریقہ کار کی وضاحت کر تے ہیں:

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا

روابط