اعلی درجے کی تلاش
کا
4223
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2009/03/09
 
سائٹ کے کوڈ fa1563 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 4394
سوال کا خلاصہ
اگرمراجع تقلید امام زمان (عج) کے توسط سے منتخب هوتے هیں تو مجتهد کو معرفی کرنے والے دوسرے منابع کا کیا کردار هے؟
سوال
اس سوال کے جواب میں که کیا امام (عج) کے ظهور کے زمانه میں مراجع میں سے گیاره مراجع تقلید قتل کئے جائیں گے؟ آپ نے کها هے که: " چونکه مراجع ائمه (ع) کے توسط سے منتخب هوتے هیں، اس لئے امام (عج) کے توسط سے ان کا قتل کیا جانا صحیح نهیں هے ـ مهربانی کرکے وضاحت فرمائے که مجتهد کو معرفی کرنے میں دوسرے طریقه کار اور منابع جیسے جامعه مدرسین حوزه کا کیا کردار هے؟ اور ولی فقیه کو معین کرنے میں کیوں لوگ مداخلت کرتے هیں، جبکه مسلماً یه ایک نازک اور حساس امر هے؟
ایک مختصر

آپ کی توجه کا شکریه ادا کرانےکے ضمن میں قابل ذکر بات هے که هم نے سوال نمبر 1393 کے تفصیلی جواب میں اشاره کیا هے که امام (عج) نے کسی خاص شخص کو حاکمیت کے لئے منصوب نهیں فرمایا هے بلکه فقها کو عام صورت میں منصوب فرمایاهے ـ

اس لحاظ سے حضرت صاحب الزمان عجل الله تعالی فرجه الشریف کے توسط سے مراجع کو منتخب کرنے کا مراد کسی خاص شخص کو منتخب کرنا یا اس کی تائید کرنا نهیں هے بلکه معصوم (ع) کی طرف سے عام فقها کو مرجعیت کے منصب پر منصوب کرنا مراد هے ـ اور کسی خاص مجتهد اعلم کو معرفی کرنے میں دوسرے طریقه کار جیسے مدرسین حوزه علمیه یا اهل فن و ماهرین یا خبرگان کے توسط سے ولی فقیه کا انتخاب اور خبرگان اراکین کا لوگوں کے توسط سے منتخب کرنا، صرف مذکوره منصب کے لئے خاص اور مناسب شرائط والے شخص کو پیدا اور منتخب کرنا هے ـ

البته غیبت صغریٰ کے زمانه میں امام زمان ـ عج الله تعالی فرجه الشریف ـ اس منصب کے لئے خاص افراد کو منتخب فرماتے تھے، لیکن غیبت کبریٰ کے شروع هونے کے بعد امام (عج) نے کسی خاص شخص کو اس منصب کے لئے منتخب نهیں فرمایا هے اور عام صورت میں فقها کو اس منصب کے لئے منتخب فرمایا هے ـ [1]



[1]  مزید معلومات کے لئے کتاب ولایت و دیانت تالیف استاد ھادوی، صص 102 تا 108 کی طرف رجوع کیا جائے .

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

زمرہ جات

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا