اعلی درجے کی تلاش
کا
5656
ظاہر کرنے کی تاریخ: 2008/12/24
 
سائٹ کے کوڈ fa603 کوڈ پرائیویسی سٹیٹمنٹ 3861
سوال کا خلاصہ
تحقیق کیئے بغیر مرجع تقلید منتخب کرنے والے کا اب کیا فریضه هے ؟
سوال
جس شخص نے دو عادل عالم سے سوال کیئے بغیر مرجع تقلید منتخب کر لیا هے ، اب اس کا کیا فریضه هے ؟
ایک مختصر

انسان کوچاهیئے که شروع میں اعلم مجتهد کی تشخیص کی راهوں ، جسے فقهاء نے توضیح المسائل میں بیان کیا هے [1] ، کے ذریعه تحقیق کرے تا که اعلم کو پهچان لے اور اعلم کی تشخیص کے بعد اس کی تقلید کرے ، لهذا اگر تقلید شرعی معیار سے نه هوگی تو صحیح نهیں هے ۔[2]

دوسرے لفظوں میں اگراس نے ان طریقوں سے تحقیق نه کی اور کسی مرجع کو منتخب کرلیا تھا جو اعلم نهیں تھا تو وه اعمال که جنھیں شرعی معیار کے بغیر مرجع کی تقلید کے ذریعه انجام دیا تھا اگر اس مرجع کے فتوے کے مطابق تھےجس کی تقلید کرنی چاهیئےتو وه اعمال صحیح هیں اور آپ برئ الذمه هیں ، ورنه ان (اعمال) کی قضا آپ پرواجب هے [3] ۔

اس دور میں اعلم کی تشخیص مشکل هے اور حوزه علمیه کے اساتذه و مدرسین نے دس سے زیاده عالی مقام مجتهدین ، جو علمی اعتبار سے تقریباً ایک هی سطح پرهیں ، کی پهچان کرائی هے اور فرمایا هے که ان افراد میں سے جس کی بھی تقلید کی جائے صحیح هے [4] ۔



[1]  توضیح المسائل مراجع ، ج 1 ، ص15 ، مسئله 3

[2]  تو ضیح المسائل ( المحشی للأمام ال خمینی (ره) ) ، ج 2 ، ص798 ، مختلف موضوعات کے سلسله میں امام خمینی (ره) سے استفتاء کیئے جانے والے مسائل با حاشیه آیت الله نوری ، سوال 2 ۔

[3]  اجوبۃ الاستفتاء ات (فارسی) ، سوال 32

[4]  مزید معلومات کے لیئے ملاحظه هو: عنوان : اس دور کے اعلم مراجع اور انھیں تشخیص دینے والی کمیٹی ، سوال نمبر 678 ، (سائٹ :725 )

دیگر زبانوں میں (ق) ترجمہ
تبصرے
تبصرے کی تعداد 0
براہ مہربانی قیمت درج کریں
مثال کے طور پر : Yourname@YourDomane.ext
براہ مہربانی قیمت درج کریں
براہ مہربانی قیمت درج کریں

بے ترتیب سوالات

ڈاؤن لوڈ، اتارنا